🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: بعضوں نے کہا حضرت عیسیٰ ؑکے ماننے والوں کو حواری اس وجہ سے کہتے کہ وہ سفید...
حدیث حاشیہ:
بعضوں نے کہا حضرت عیسیٰ ؑکے ماننے والوں کو حواری اس وجہ سے کہتے کہ وہ سفید پوشاک پہنتے تھے۔
قتادہ نے کہا حواری وہ جو خلافت کے لائق ہو یا وزیر با تدبیر ہو۔
اس حدیث سے حضرت امام بخاریؒ نے باب کا مطلب اس طرح ثابت کیا کہ حضرت زبیر ؓ اکیلے کافروں کی خبر لانے گئے۔
یہ جنگ خندق سے متعلق ہے جسے جنگ احزاب بھی کہا گیا ہے۔
سورہ احزاب میں اس کی کچھ تفصیلات مذکور ہیں اور کتاب المغازی میں ذکر آئے گا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2997