🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی ان کی خدمت بجا لانا یہی تیرا جہاد ہے۔ اسی سے امام بخاریؒ نے باب کا...
حدیث حاشیہ:
یعنی ان کی خدمت بجا لانا یہی تیرا جہاد ہے۔
اسی سے امام بخاریؒ نے باب کا مطلب نکالا کہ ماں باپ کی رضا مندی جہاد میں جانے کے واسطے لینا ضروری ہے۔
کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی خدمت جہاد پر مقدم رکھی۔
کہتے ہیں کہ حضرت اویس قرنیؒ کی والدہ ضعیفہ زندہ تھیں‘ اور یہ ان کی خدمت میں مصروف تھے۔
اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت بابرکت میں حاضر نہ ہوسکے اور صحابیت کے شرف سے محروم رہ گئے۔
(وحیدی)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3004