🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
792۔ اردو حاشیہ : ➊ یہ صحابی مختصر نماز اور دعائیں کرتے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ...
792۔ اردو حاشیہ:
➊ یہ صحابی مختصر نماز اور دعائیں کرتے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی توثیق و تایئد فرمائی۔ اور اللہ تعالیٰ کسی کو اس کی ہمت سے بڑھ کر مکلف نہیں ٹھراتا۔
➋ لفظ حدیث «دَنْدَنَةَ» کا مفہوم یہ ہے کہ آواز کی گنگناہٹ تو محسوس ہو، مگر الفاظ واضح نہ ہوں۔
➌ خطیب بغدادی نے لکھا ہے کہ یہ صحابی رضی اللہ عنہ جن سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دریافت فرمایا تھا، ان کانام ”سلیم انصاری“ ہے۔ [منذري]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 792