🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: بعض صحابہؓ نے اس کو مطلقاً منع جانا ہے گو بطور قصاص کے ہو‘ بعضوں نے جائز...
حدیث حاشیہ:
بعض صحابہؓ نے اس کو مطلقاً منع جانا ہے گو بطور قصاص کے ہو‘ بعضوں نے جائز رکھا ہے جیسے حضرت علیؓ اور حضرت خالد بن ولیدؓ سے منقول ہے۔
مہلب نے کہا یہ ممانعت تحریمی نہیں‘ بلکہ بطور تواضع کے ہے۔
ہمارے زمانہ میں تو آلات حرب توپ اور بندوق اور ڈائنامیٹ تار پیڈ و وغیرہ سب انگار ہی انگار ہیں اور چونکہ کافروں نے ان کا استعمال شروع کردیا ہے‘ لہٰذا مسلمانوں کو بھی ان کا استعمال درست ہے۔
(وحیدی)
مترجم کے خیال ناقص میں ان جدید ہتھیاروں کا استعمال امر دیگر ہے اور مطلق آگ میں جلانا امر دیگر ہے جسے شرعاً و اخلاقاً پسند نہیں کیا جاسکتا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3016