🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: عبداللہ ؓ ابو رافع کی آواز پہچانتے تھے‘ وہاں اندھیرا چھایا ہوا تھا‘ انہوں نے یہ خیال...
حدیث حاشیہ:
عبداللہ ؓ ابو رافع کی آواز پہچانتے تھے‘ وہاں اندھیرا چھایا ہوا تھا‘ انہوں نے یہ خیال کیا‘ ایسا نہ ہو میں اور کسی کو مار ڈالوں‘ اس لئے انہوں نے ابو رافع کو پکارا اور اس کی آواز پر ضرب لگائی۔
گو ابو رافع کو عبداللہ نے جگا دیا مگر یہ جگانا صرف اس کی جگہ معلوم کرنے کے لئے تھا۔
ابو رافع وہیں پڑا رہا‘ تو گویا سوتا ہی رہا۔
اس لئے باب کی مطابقت حاصل ہوئی۔
بعضوں نے کہا کہ حضرت امام بخاری ؒ نے اس حدیث کے دوسرے طریق کی طرف اشارہ کیا‘ جس میں یہ صراحت ہے کہ عبداللہ ؓ نے ابو رافع کو سوتے میں مارا۔
یہ ابو رافع (سلام بن ابی الحقیق یہودی)
کافروں کو مسلمانوں پر جنگ کے لئے ابھارتا اور ہر وقت فساد کرانے پر آمادہ رہتا تھا۔
اس لئے ملک میں قیام امن کے لئے اس کا ختم کرنا ضروری ہوا۔
اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے اس ظالم کو نیست و نابود کرایا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3023