مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ابن صیاد مدینہ میں ایک یہودی بچہ تھا‘ جو کاہن اور نجومیوں کی طرح لوگوں کو بہکایا...
حدیث حاشیہ:
ابن صیاد مدینہ میں ایک یہودی بچہ تھا‘ جو کاہن اور نجومیوں کی طرح لوگوں کو بہکایا کرتا اور اپنے آپ کو کبھی نبی اور رسول بھی کہنے لگتا‘ وہ بھی ایک قسم کا دجال ہی تھا‘ کیونکہ دجل و فریب اس کا کام تھا۔
حضرت عمرؓ کی رائے اس کے ختم کردینے کی تھی‘ مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو رحمۃ اللعالمین بن کر تشریف لائے تھے آپ نے بہت سی ملکی وملی مصالح کی بنا پر اسے مناسب نہ سمجھا‘ سچ ہے ﴿لَا إِکرَاہَ في الدینِ﴾ (البقرة: 256)
دینی معاملات میں کسی پر زبردستی کرنا جائز نہیں ہے۔
راہ ہدایت دکھلا دینا اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا کام ہے اور اس پر چلانا صرف اللہ کا کام ہے۔
﴿اِنَّكَ لَا تَهدِيْ مَنْ اَحْبَبْتَ وَلٰكِنَّ اللہَ يَهدِيْ مَنْ يَّشَاءُ﴾ (القصص: 56)
باب کا مطلب اس سے ثابت ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شاخوں کی آڑ میں چل کر ابن صیاد تک پہنچے تاکہ وہ آپ کو دیکھ نہ سکے‘ ابن صیاد نے آپ کے امیوں کے رسول ہونے کی تصدیق کی‘ جس سے اس نے آپ کی رسالت عامہ سے انکار بھی کیا‘ امی کے معنی ان پڑھ کے ہیں۔
اہل عرب میں لکھنے پڑھنے کا رواج نہ تھا۔
اس کے باوجود وہ ہر فن کے ماہر تھے اور بے پناہ قوت حافظہ رکھتے تھے بلکہ ان کو اپنے امی ہونے پر فخر تھا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان ہی میں پیدا ہوئے اور اللہ پاک نے آپ کو امی ہونے کے باوجود علوم الأولین والآخرین سے مالا مال فرمایا۔
( صلی اللہ علیہ وسلم )

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3033