🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: باب اور حدیث میں مطابقت ظاہر ہے۔ جنگ احد میں آنحضرتﷺ کو کافی زخم آئے تھے‘ ایک...
حدیث حاشیہ:
باب اور حدیث میں مطابقت ظاہر ہے۔
جنگ احد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کافی زخم آئے تھے‘ ایک بوریا جلا کر آپ کے زخموں میں اس کی راکھ کو بھرا گیا‘ اور چہرہ مبارک سے خون کو دھویا گیا‘ سیدنا علیؓ اور سیدہ فاطمہؓ نے ان خدمتوں کو انجام دیا تھا‘ میدان جنگ میں عورتوں کا جنگی خدمات انجام دینا بھی ثابت ہوا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3037