مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ہجر کے معنی بیماری کی حالت میں ہذیانی کیفیت کا ہونا۔ آنحضرتﷺ بیماری اور غیر بیماری ہر...
حدیث حاشیہ:
ہجر کے معنی بیماری کی حالت میں ہذیانی کیفیت کا ہونا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بیماری اور غیر بیماری ہر حالت میں ہذیان سے محفوظ تھے۔
بعض روایتوں میں أهجر استفهموہ ہے۔
یعنی کیا پیغمبر صاحب صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں ہذیان ہیں؟ آپ سے اچھی طرح پوچھ لو‘ سمجھ لو گویا یہ ان لوگوں کا کلام ہے جو کتاب لکھوانے کے حق میں تھے۔
بعضوں نے کہا یہ کلام حضرت عمر ؓ نے کہا تھا اور قرینہ بھی یہی ہے کیونکہ وہ کتاب لکھے جانے کے مخالف تھے۔
اس صورت میں ہجر کے معنی یہ ہوں گے کہ کیا آپ دنیا کو چھوڑنے والے ہیں؟ یعنی آپ کیا وفات پا جائیں گے۔
حضرت عمر ؓ کو گھبراہٹ اور رنج میں یہ خیال سما گیا تھا کہ آپ کو موت نہیں آ سکتی‘ اس حالت میں کتاب لکھنے کی کیا ضرورت ہے۔
قسطلانی نے کہا‘ ظاہر یہ ہے کہ آپ حضرت ابوبکر ؓ کی خلافت لکھوانا چاہتے تھے‘ جیسے امام مسلم کی روایت میں ہے کہ آپ نے حضرت عائشہ ؓ سے فرمایا‘ تو اپنے باپ اور بھائی کو بلا لے۔
میں ڈرتا ہوں کہیں کوئی اور خلافت کی آرزو کرے‘ اللہ اور مسلمان سوائے ابوبکر ؓ کے اور کسی کی خلافت نہیں مانتے۔
وصایائے نبوی میں ایک اہم وصیت یہ تھی کہ جزیرۂ عرب میں سے مشرکین اور یہود و نصاریٰ کو نکال دیا جائے‘ عرب کا ملک طول میں عدن سے عراق تک اور عرض میں جدہ سے شام تک ہے۔
اور اس کو جزیرہ اس لئے فرمایا کہ تین طرف سے سمندر اس کو گھیرے ہوئے ہے۔
یہ وصیت حضرت عمر ؓ نے اپنی خلافت میں پوری کی۔
ملک عرب کو ہر چار جانب سے بحر ہند و بحر قلزم و بحر فارس و بحر حبشہ نے گھیرا ہوا ہے اس لئے اسے جزیرہ کہا گیا ہے۔
حدیث کے جملہ وَلاَ يَنْبَغِي عِنْدَ نَبِيٍّ تَنَازُعٌ پر علامہ قسطلانی ؒ لکھتے ہیں۔
الظاهر انہ من قوله صلی اللہ علیه وسلم لا من قول ابن عباس کما وقع التصریح به في کتاب العلم قال النبي صلی اللہ علیه وسلم قوموا عني ولا ینبغي عندي التنازع انتهی والظاهر أن هذا الكتاب الذي أراده إنما هو في النص على خلافة أبي بكر، لكنهم لما تنازعوا واشتدّ مرضه -صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عدل عن ذلك معوّلاً على ما أصله من استخلافه في الصلاة لتنازعهم واشتد مرضه صلی اللہ علیه وسلم ویدل علیہ ما وعند مسلم عن عائشة أنه -صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قال:
"ادعي لي أبا بكر وأخاك أكتب كتابًا فإني أخاف أن يتمنى متمنٍّ ويقول قائل:
أنا أولى ويأبى الله والمؤمنون إلا أبا بكر"وعند البزار من حديثها لما اشتد وجعه عليه الصلاة والسلام قال:
"ائتوني بدواة وكتف أو قرطاس أكتب لأبي بكر كتابًا لا يختلف الناس عليه" ثم قال:
"معاذ الله أن يختلف الناس على أبي بكر" فهذا نص صريح علی تقدیم خلافة أبي بکر۔
(قسطلاني)
ظاہر ہے کہ الفاظ قوموا عنی الخ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے فرمودہ ہیں یہ ابن عباس ؓ کے لفظ نہیں ہیں جیسا کہ کتاب العلم میں صراحت کے ساتھ موجود ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ میرے پاس جھگڑنا مناسب نہیں لہٰذا یہاں سے کھڑے ہو جائو‘ اور یہ بھی ظاہر ہے کہ جس کتاب کے لکھنے کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارادہ فرمایا تھا وہ کتاب خلافت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے متعلق آپ لکھنا چاہتے تھے۔
پھر آپ نے لوگوں کے تنازع اور اپنی تکلیف مرض دیکھ کر اس ارادہ کو ترک فرما دیا اور اس لئے بھی کہ آپ اپنی حیات طیبہ ہی میں حضرت صدیق اکبر ؓ کو نماز میں امام بنا کر اپنی گدی ان کے حوالے فرما چکے تھے جیسا کہ مسلم شریف کی روایت عائشہ صدیقہ میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ اپنے والد ابوبکر کو بلا لو اور اپنے بھائی کو بھی تاکہ میں ایک کتاب لکھوا دوں‘ میں ڈرتا ہوں کہ میرے بعد کوئی خلافت کی تمنا لے کر کھڑا ہو اور کہے کہ میں اس کا زیادہ مستحق ہوں‘ حالانکہ اللہ پاک نے اور جملہ ایمان والوں نے اس عظیم خدمت کے لئے ابوبکر ؓ ہی کو منتخب کر لیا ہے اور بزار میں انہی کی روایت سے یوں ہے کہ آپ نے شدت مرض میں فرمایا‘ میرے پاس دوات کاغذ وغیرہ لائو کہ میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لئے دستاویز لکھوا دوں‘ تاکہ لوگ اس پر اختلاف نہ کریں۔
پھر فرمایا کہ اللہ کی پناہ اس سے کہ لوگ خلافت ابوبکر میں اختلاف کریں۔
پس حضرت صدیق اکبر ؓ کی خلافت پر یہ نص صریح ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3053