مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ہوا یہ تھا کہ ابو طالب عبدالمطلب کے بڑے بیٹے تھے۔ ان کی وفات کے بعد جاہلیت...
حدیث حاشیہ:
ہوا یہ تھا کہ ابو طالب عبدالمطلب کے بڑے بیٹے تھے۔
ان کی وفات کے بعد جاہلیت کی رسم کے موافق کل ملک املاک پر ابو طالب نے قبضہ کر لیا۔
جب ابو طالب کا انتقال ہوا تو ان کے انتقال کے کچھ دن بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت على ؓ تو مدینہ منورہ ہجرت کر آئے‘ عقیل اس وقت تک ایمان نہ لائے تھے‘ وہ مکہ میں رہے۔
انہوں نے تمام جائداد اور مکانات بیچ کر اس کا روپیہ خوب اڑایا۔
اس حدیث سے باب کا مطلب امام بخاری ؒنے اس طرح نکالا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح ہونے کے بعد بھی ان مکانوں اور جائداد کی بیع قائم رکھی اور عقیل کی ملکیت تسلیم کر لی‘ تو جب عقیل کے تصرفات اسلام سے پہلے نافذ ہوئے تو اسلام کے بعد بطریق اولیٰ نافذ رہیں گے۔
وقال القرطبي یحتمل أن یکون مراد البخاري أن النبي صلی اللہ علیه وسلم من علی أهل مکة بأموالهم ودورهم من قبل أن یسلموا (فتح)
یعنی شاید امام بخاری ؒ کی مراد یہ ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ والوں پر ان کے اسلام سے پہلے ہی یہ احسان فرما دیا تھا کہ ان کے مال اور گھر ہر حالت میں ان کی ہی ملکیت تسلیم کر لئے‘ اس طرح عقیل ؓ کے لئے اپنے گھر سب پہلے ہی بخش دئیے تھے۔
( صلی اللہ علیہ وسلم

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3058