مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ اور حضرت عثمان غنی ؓ ہر دو مالدار تھے‘ حضرت عمر ؓ...
حدیث حاشیہ:
حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ اور حضرت عثمان غنی ؓ ہر دو مالدار تھے‘ حضرت عمر ؓ کا مطلب یہ تھا کہ ان کے تمول سے مرعوب ہو کر ان کے جانوروں کو مقدم نہ کیا جائے بلکہ غریبوں کے جانوروں کا حق پہلے ہے۔
اگر غریبوں کے جانور بھوکے مر گئے تو بیت المال سے ان کو نقد وظیفہ دینا پڑے گا۔
آخر حدیث میں حضرت عمر ؓ کا جو قول مروی ہے اسی سے ترجمہ باب نکلتا ہے کہ حضرت عمر ؓ نے زمین کی نسبت فرمایا کہ اسلام کی حالت میں بھی ان ہی کی رہی‘ تو معلوم ہوا کہ کافر کی جائیداد غیر منقولہ بھی اسلام لانے کے بعد اسی کی ملک میں رہتی ہے گو وہ کافر دارالحرب میں رہے۔
(وحیدی)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3059