🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: رافع ؓ کے کلام کا مطلب یہ ہے کہ تلوار سے ہم جانوروں کو اس لئے نہیں...
حدیث حاشیہ:
رافع ؓ کے کلام کا مطلب یہ ہے کہ تلوار سے ہم جانوروں کو اس لئے نہیں کاٹ سکتے کہ کل پرسوں جنگ کا اندیشہ ہے۔
ایسا نہ ہو تلواریں کند ہو جائیں۔
تو کیا ہم بانس کی کھپچیوں سے کاٹ لیں کہ ان میں بھی دھار ہوتی ہے۔
ہڈی جنوں کی خوراک ہوتی ہے ذبح کرنے سے نجس ہو جائے گی۔
ناخن حبشیوں کی چھریاں ہیں حبشی اس وقت کافر تھے تو آپ نے ان کی مشابہت سے منع فرمایا۔
باب اور حدیث میں مطابقت ظاہر ہے۔
حافظ صاحب فرماتے ہیں:
وموضع الترجمة منه أمرہ صلی اللہ علیه وسلم بإکفاء القدور فإنه مشعر بکراهة ما صنعوا من الذبح بغیر إذن (ف)
یعنی باب کا مطلب اس سے ظاہر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہانڈیوں کو الٹا کر دیا۔
اس لئے کہ بغیر اجازت ان کا ذبیحہ مکروہ تھا۔
شوربا بہا دیا گیا۔
وأما اللحم فلم یتلف بل یحمل علٰی أنه جمع ورد إلی المغانم۔
یعنی گوشت کو تلف کرنے کی بجائے جمع کر کے مال غنیمت میں شامل کر دیا گیا۔
واللہ أعلم بالصواب
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3075