مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: خاص مکہ سے مدینہ منورہ کی ہجرت مراد ہے۔ پہلے جب مکہ دارالاسلام نہیں تھا اور مسلمانوں...
حدیث حاشیہ:
خاص مکہ سے مدینہ منورہ کی ہجرت مراد ہے۔
پہلے جب مکہ دارالاسلام نہیں تھا اور مسلمانوں کو وہاں آزادی نہیں تھی‘ تو وہاں سے ہجرت ضروری ہوئی۔
لیکن اب مکہ اسلامی حکومت کے تحت آ چکا۔
اس لئے یہاں سے ہجرت کا کوئی سوال ہی باقی نہیں رہا۔
یہ معنی ہرگز نہیں کہ سرے سے ہجرت کا حکم ہی ختم ہو گیا۔
کیونکہ جب تک دنیا قائم ہے اور جب تک کفر و اسلام کی کشمکش باقی ہے‘ اس وقت تک ہر اس خطہ سے جہاں مسلمانوں کو احکام اسلام پر عمل کرنے کی آزادی حاصل نہ ہو‘ دارالاسلام کی طرف ہجرت کرنا فرض ہے۔
ہجرت کے لغوی معنی چھوڑنا‘ اصطلاح میں اسلام کے لئے اپنا وطن چھوڑ کر دار الاسلام میں جا رہنا‘ اگر یہ ہجرت رضائے الٰہی کے لئے مقررہ اصولوں کے تحت کی جائے تو اسلام میں اس کا بڑا درجہ ہے۔
اور اگر دنیا طلبی یا اور کوئی غرض فاسد ہو تو اس ہجرت کا عنداللہ کوئی ثواب نہیں ہے۔
جیسا کہ حضرت امام بخاری ؒ شروع ہی میں حدیث إنما الأعمالُ بِالنیاتِ نقل فرما چکے ہیں۔
اس دور پر فتن میں بھی یہی حکم ہے۔
جو لوگ کسی ملک میں مہاجر کے نام سے مشہور ہوں ان کو خود فیصلہ کرنا ہے وہ مہاجر کس قسم کے ہیں۔
﴿بَلِ الْاِنْسَانِ عَلٰی نَفْسِه بَصِیْرَة وَّلَوْ اَلْقٰی مَعَاذِیْرَه﴾ (القیامة: 14،15)
کا یہی مطلب ہے کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ خود گریبانوں میں منہ ڈال کر دیکھیں اور اپنے بارے میں خود فیصلہ کریں۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3077