🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حافظ صاحب ؒ فرماتے ہیں: ظاهرہ أن القائل فحملنا هو عبداللہ بن جعفر وأن المتروك هو ابن...
حدیث حاشیہ:
حافظ صاحب ؒ فرماتے ہیں:
ظاهرہ أن القائل فحملنا هو عبداللہ بن جعفر وأن المتروك هو ابن الزبیر الخ یعنی ظاہر ہے کہ سوار ہونے والے حضرت عبداللہ بن جعفر ؓ ہیں اور متروک حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ ہیں۔
مگر مسلم میں اس کے برعکس مذکور ہے:
وقد نبه عیاض علی أن الذي وقع في البخاري هو الصواب یعنی قاضی عیاض ؒ نے تنبیہ کی ہے کہ بخاری کا بیان زیادہ صحیح ہے۔
اس سے غازیوں کا آگے بڑھ کر استقبال کرنا ثابت ہوا۔
نیز اس سے یتیموں کا زیادہ خیال رکھنا بھی ثابت ہوا۔
کیونکہ حضرت عبداللہ کے والد جعفر بن ابی طالب ؓ انتقال کر چکے تھے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے یتیم بچے عبداللہ ؓ کا دل خوش کرنے کے لئے سواری پر ان کومقدم کیا‘ اگر کسی صحابی پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی امر میں نظر عنایت فرمائی تو اس پر اس صحابی کے فخر کرنے کا جواز بھی ثابت ہوا‘ کسی بزرگ کی طرف سے کسی پر نظر عنایت ہو تو وہ آج بھی بطور فخر اسے بیان کر سکتے ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3082