🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: روایت میں راوی سے سہو ہو گیا ہے۔ صحیح یوں ہے کہ جب آنحضرتﷺ خیبر سے لوٹے...
حدیث حاشیہ:
روایت میں راوی سے سہو ہو گیا ہے۔
صحیح یوں ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خیبر سے لوٹے اس وقت حضرت صفیه ؓ آپ کے ساتھ تھیں۔
کیونکہ یہ خاتون آپ کو جنگ خیبر ہی میں ملی تھیں۔
جو ۷ھ میں ہوئی۔
جنگ بنو لحیان ۶ھ میں ہوئی ہے۔
اس وقت حضرت صفیہ ؓ موجود نہ تھیں۔
حضرت ابو طلحہ اپنے منہ پر کپڑا ڈال کر اس لئے آئے کہ حضرت صفیہ ؓ پر نظر نہ پڑے۔
واپسی پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک پر الفاظ طیبہ ''آئبون تائبون'' جاری تھے۔
باب سے یہی وجہ مناسبت ہے۔
اب بھی سنت یہی ہے کہ سفر حج ہو یا اور کوئی سفر خیریت سے واپسی پر اس دعا کو پڑھا جائے۔
عورت کو اپنے مرد کے پیچھے اونٹنی پر سواری کرنا بھی اس حدیث سے ثابت ہوا۔
وفي الخیر الجاري أنما قالت من عسفان لأن غزوة خیبر کانت عقبها کأنه لم یعتد بالإقامة المتخللة بینهما لتقار بهما یعنی عسفان کا لفظ لانے کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ غزوہ خیبر اس کے بعد ہی ہوا‘ اتنے قریب کہ راوی نے درمیانی عرصہ کو کوئی اہمیت نہیں دی اور ہر دو کو ایک ہی سطح پر رکھ لیا جیسا کہ حدیث سلمہ بن اکوع ؓ میں تحریم متعہ کے بارے میں غزوہ اوطاس کا ذکر آیا ہے۔
حالانکہ وہ مکہ ہی میں حرام ہو چکا تھا۔
مگر اوطاس اور مکہ میں تقارب کی وجہ سے وہ اس کی طرف منسوب کر دیا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3085