مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت سہل بن حنیف ؓ لڑائی میں کسی طرف بھی شریک نہیں تھے۔ اس لیے دونوں گروہ...
حدیث حاشیہ:
حضرت سہل بن حنیف ؓ لڑائی میں کسی طرف بھی شریک نہیں تھے۔
اس لیے دونوں گروہ ان کو الزام دے رہے تھے۔
اس کا جواب انہوں نے یہ دیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مسلمانوں سے لڑنے کا حکم نہیں دیا تھا۔
یہ تو خود تمہاری غلطی ہے کہ اپنی ہی تلوار سے اپنے ہی بھائیوں کو قتل کررہے ہو۔
بہت سے دوسرے صحابہ بھی حضرت معاویہ ؓاور حضرت علیؓ کے جھگڑے میں شریک نہیں تھے۔
حضرت سہل ؓ کا مطلب یہ تھا کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کافروں کے مقابلہ میں جنگ میں جلدی نہ کی اور ان سے صلح کرلی تو تم مسلمانوں سے لڑنے کے لیے کیوں پلے پڑے ہو۔
خوب سوچ لو کہ یہ جنگ جائز ہے یا نہیں۔
اور اس کا انجام کیا ہوگا۔
جنگ صفین جب ہوئی تو تمام جہاں کے کافروں نے یہ خبر سن کر شادیانے بجائے کہ اب مسلمانوں کا زور آپس ہی میں خرچ ہونے لگا۔
ہم سب بال بال بچے رہیں گے۔
آج بھی یہی حال ہے کہ مسلمانوں میں سیاسی مذہبی باہمی اتنی لڑائیاں ہیں کہ آج کے دشمنان اسلام دیکھ دیکھ کر خوش ہورہے ہیں۔
مسلمانوں کا یہ حال بد نہ ہوتا تو ان کا قبلہ اول مغضوب قوم یہود کے ہاتھ نہ جاتا۔
عرب اقوام مسلمین کی خانہ جنگی نے آج امت کویہ روز بد بھی دکھلا دیا کہ یہودی آج مسلمانوں کے سر پر سوار ہورہے ہیں۔
سہل رضی اللہ عنہ کی حدیث کی مطابقت باب سے یوں ہے کہ جب قریش نے عہد شکنی کی تو اللہ نے ان کو سزا دی اور مسلمانوں کو ان پر غالب کردیا۔
سہل بن حنیف ؓ نے جنگ صفین کے موقع پر جو کہا اس کا مطلب یہ تھا کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر قریش نے مسلمانوں کی بڑی توہین کی تھی پھر بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے لڑنا مناسب نہ جانا اور ہم آپ کے حکم کے تابع رہے، اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں پر ہاتھ اٹھانے سے منع کیا ہے۔
میں کیوں کر مسلمانوں کو ماروں، یہ سہل رضی اللہ عنہ نے اس وقت کہا جب لوگوں نے ان کو ملامت کی کہ صفین میں مقابلہ کیوں نہیں کرتے۔
صفین نامی دریائے فرات کے کنارے ایک گاؤں تھا۔
جہاں حضرت علی اور معاویہ ؓکے درمیان جنگ ہوئی تھی۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3182