مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ حدیث پہلے بھی کئی بار گزرچکی ہے۔ حضرت امام بخاری ؒ نے اس میں اس بات...
حدیث حاشیہ:
یہ حدیث پہلے بھی کئی بار گزرچکی ہے۔
حضرت امام بخاری ؒ نے اس میں اس بات کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ باوجودیکہ وہ حرمت والا شہر تھا اور وہاں لڑنا اللہ نے کسی کے لیے درست نہیں کیا، مگر چونکہ مکہ والوں نے دغا کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو عہد باندھا تھا وہ توڑ دیا، بنوخزاعہ کے مقابلہ پر بنوبکر کی مدد کی تو اللہ تعالیٰ نے اس جرم کی سزا میں ایسے حرمت والے شہر میں بھی ان کا مارنا اور قتل کرنا اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے درست کردیا۔
اس سے یہ نکلا کہ دغابازی بڑا گناہ ہے اور اس کی سزا بہت سخت ہے۔
باب کا یہی مطلب ہے۔
خاتمہ! الحمدللہ ثم الحمد للہ کہ آج جمعہ کا دن ہے چاشت کا وقت ہے۔
ایسے مبارک دن میں پارہ12 کی تسوید سے فراغت حاصل کررہا ہوں، یہ طویل پارہ از اول تا آخر کتاب الجہاد پر مشتمل تھا، جس میں بہت سے ضمنی مسائل بھی آگئے۔
اسلامی جہاد کے ماله، و ماعلیه کو جس تفصیل سے حضرت امام بخاری ؒ نے اپنی اس مبارک کتاب میں قرآن مجید و فرامین سرکار رسال مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں پیش فرمایا ہے اس سے زیادہ ناممکن تھا۔
ساتھ ہی اسلامی نظریہ سیاست، اسلامی طرز حکومت، غیرمسلموں سے مسلمانوں کا برتاؤ، آداب جہاد اور بہت سے تمدنی مسائل پر اس قدر تفصیل سے بیانات آگئے ہیں کہ بغور مطالعہ کرنے والوں کے دل و دماغ روشن ہوجائیں گے اور آج کے بدترین دور میں جبکہ انکار مذہب کی بنیاد پر تہذیب و ترقی کے راگ الاپے جارہے ہیں۔
جس کے نتیجہ بد میں سارا عالم انسانیت بدامنی و بداخلاقی کا شکار ہوتا چلا جارہا ہے۔
کم از کم نوجوانان اسلام کے لیے جن کو اللہ نے فطرت سلیمہ عطا کی ہے اس مبارک کتاب کے اس پارے کا مطالعہ ان کو بہت کچھ بصیرت عطا کرے گا۔
خادم نے ترجمہ اورتشریحات میں کوشش کی ہے کہ احادیث پاک کے ہر ہر لفظ کو احسن طورپر بامحاورہ اردو میں منتقل کردیا جائے اور اختصار و ایجاز کے ساتھ کوئی گوشہ تشنہ تکمیل نہ رہے۔
اب یہ ماہرین فن ہی فیصلہ کریں گے کہ میں اس پاکیزہ مقصد میں کہاں تک کامیابی حاصل کرسکا ہوں۔
اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ مجھ سے کس قدر لغزشیں ہوئی ہوں گی جن کا میں پہلے ہی اعتراف کرتا ہوں اور ان علمائے کرام و فضلائے عظام کا پیشگی شکریہ ادا کرتا ہوں جو مجھ کو کسی بھی واقعی غلطی پر اطلاع دے کر مجھ کو نظرثانی کا موقع دیں گے۔
اور الانسان مرکب من الخطاء و النسیان کے تحت مجھے معذور سمجھیں گے۔
یا اللہ! جس طرح تو نے مجھ کو یہاں تک پہنچایا اور ان پاروں کو مکمل کرایا، باقی اجزاءکو بھی مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیو اور میرے جتنے بھی قدردان ہیں جو اس مبارک کتاب کی خدمت و اشاعت و مطالعہ میں حصہ لے رہے ہیں ان سب کو یااللہ! جزائے خیر عطا فرمائیو اور ان سے ان سب کے لیے قیامت کے دن وسیلہ نجات بنائیو، آمین برحمتك یا أرحم الراحمین ناچیزخادم محمد داؤد راز السلفی الدہلوی مقیم مسجد اہل حدیث 4121، اجمیری گیٹ دہلی، انڈیا 21جمادی الثانی1391ھ

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3189