🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: غلط ترجمہ کا ایک نمونہ: بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج کل ہمارے معزز علماءکرام...
حدیث حاشیہ:
غلط ترجمہ کا ایک نمونہ:
بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج کل ہمارے معزز علماءکرام بخاری شریف کے تراجم کئی عدد نکال رہے ہیں۔
مگر ان کے تراجم اور تشریحات میں لفظی اور معنوی بہت سی غلطیاں موجود ہیں۔
حتیٰ کہ بعض جگہ حدیث کا مفہوم کچھ ہوتا ہے اور یہ حضرات اس کے برعکس ترجمہ کرجاتے ہیں۔
اس کی ایک مثال یہاں بھی موجود ہے۔
حدیث کے الفاظ فأمر بجهازہ فأخرج من تحتها کا ترجمہ تفہیم البخاری (دیوبندی)
میں یوں کیاگیا ہے:
”تو انہوں نے اس کے چھتے کو درخت کے نیچے سے نکالنے کا حکم دیا۔
وہ نکالا گیا۔
“ یہ ترجمہ بالکل غلط ہے، صحیح وہ ہے جو ہم نے کیا ہے، جیسا کہ اہل علم پر روشن ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3319