مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ملک الموت حضرت موسی ؑ کےپاس انسانی صورت میں آئے تھے۔ لہذا آ دمی جان کر آپ...
حدیث حاشیہ:
ملک الموت حضرت موسی ؑ کےپاس انسانی صورت میں آئے تھے۔
لہذا آ دمی جان کر آپ نے ان کوطمانچہ مارا، یہ چیز عقل سےبعید نہیں ہے۔
مگر منکرین حدیث کوبہانہ چاہیے۔
انہوں نے اس حدیث کوبھی تختہ مشق بنایا ہےجوسرا سران کی جہالت ہے۔
حضرت موسی ؑ کو حقیقت معلوم ہوئی تو انہوں نے اللہ تعالی کی ملاقات کےشوق میں موت ہی کو پسند کیا۔
ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی آخر ت میں یہی کہاگیا تھا آپ نے بھی رفیق اعلی سےالحاق کےلیے دعا فرمائی جوقبول ہوئی۔
کہا گیا ہےکہ حضرت موسی ؑ نے خود بیت المقدس میں دفن ہونے کی دعا اس لیے نہیں فرمائی کہ آپ کوبنی اسرائیل کی طرف سےخطرہ تھاکہ وہ آپ کی قبر کوپوجنے لگ جائیں گےجیسا کہ مشرکین کاحال ہےکہ اپنے ابنیاء صلحاء کےمزارات کوعبادت گاہ بناتے چلے آرہے ہیں۔
ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کوبھی کعبہ شریف سےڈھائی سومیل دورمدینہ طیبہ میں اللہ نے آرام گاہ نصیب فرمائی۔
اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم مکۃ المکرمہ میں دفن ہوتے توامت اسلامیہ کےجہال کی طرف سےبھی یہی خطرہ تھا۔
پھر بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نےدعا فرمائی کہ یااللہ! میری قبر کو وثن (بت)
نہ بنایو کہ لوگ یہاں آکر پوجا پاٹ شروع کردیں۔
الحمداللہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دعا قبو ل ہوئی اور آج تک مسلمان نما مشرکوں کو وہاں آپ کی قبر کو پوجا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3407