🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی مجھ کودوسرے نبیوں پر اس طرح فضیلت نہ دوکہ ان کی توہین نکلے۔ یا یہ حکم...
حدیث حاشیہ:
یعنی مجھ کودوسرے نبیوں پر اس طرح فضیلت نہ دوکہ ان کی توہین نکلے۔
یا یہ حکم اس وقت کاہے جب آپ کویہ نہیں بتلایا گیاتھاکہ آپ جملہ پیغمبروں سےافضل ہیں۔
یا یہ مطلب ہےکہ اپنی رائے سےفضیلت نہ دو جتنا شرع میں وارد ہواہے اتناہی کہو۔
حشر میں بےہوش نہ ہونے والوں کا استثنا اس آیت میں ہے۔
﴿ونُفِخَ فِى الصُّورِ فَصَعِقَ مَن فى السّمواتِ وَمَن فِى الاَرضِ اِلَّا من شآء الله﴾ (الزمر: 68)
یعنی جس وقت صور پھونکا جائےگا توسب اہل محشر بےہوش ہوجائیں گےمگر جس کو اللہ چاہے گاوہ بےہوش نہ ہوگا۔
ممکن ہےکہ حضرت موسیٰ بھی اس استثنا میں شامل ہوں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3408