🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہود و نصاری اورمسلمان مذہبی دنیا کی یہ تین عظیم قومیں ہیں، جن کو آسمانی کتابیں دی...
حدیث حاشیہ:
یہود و نصاری اورمسلمان مذہبی دنیا کی یہ تین عظیم قومیں ہیں، جن کو آسمانی کتابیں دی گئی ہیں، ان کےعلاوہ دنیا کی دوسری قوموں میں بھی الہام ربانی کا القاء ہواہے مگر اب ان کی تاریخ مستند نہیں ہے۔
بہرحال یہ تین قومیں آج بھی دنیامیں اپنے قدیم دعاوی کےساتھ موجود ہیں جن میں مسلمان قوم ایک ایسے دین کی علم بردار ہےجو ناسخ الادیان ہونے کا مدعی ہے، ان کواللہ نےیہ فضیلت بخشی ہے کہ ہرنیک کام پر ان کونہ صرف دوگنا بلکہ د س گنا اجرملتاہے۔
حدیث میں یہی تمثیل بیان کی گئی ہے۔
قیراط چار جوکے برابر وزن کوکہتےہیں، بعض اعمال صالحہ کا ثواب دس سے بھی زیادہ کئی گنا تک ملتاہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3459