🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: آیت قرآنی ﴿وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ﴾ (ابراهيم: 7) اگر میرا...
حدیث حاشیہ:
آیت قرآنی ﴿وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ﴾ (ابراهيم: 7)
اگر میرا شکر کروگے تونعمت زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کرو گے تومیرا عذاب بھی سخت ہے، اس آیت کی تفسیر اس حدیث سے بخوبی واضح ہے۔
روایت کےآخر میں نابینا کےالفاظ لاأجھدك منقول ہیں توکتنی بھی بکریاں لےلے میں تجھ سےواپس نہیں مانگوں کابعض نسخوں میں لا أحمدك ہےپھر ترجمہ یوں ہوگا میں تیری تعریف اس وقت تک نہیں کروں گا جب تک تجھے دركار ہے وہ اللہ کےنام پرنہ لےلے گا۔
انسان کی فطرت ہےوہ بہت جلد اپنی تعریف اس وقت تک نہیں گا جب تک جو تجھے دركار ہے وہ اللہ کےنام پرنہ لےلےگا۔
انسان کا فطرت ہےوہ بہت جلد اپنی پہلی حالت کوبھول جاتا ہے، خاص طور پرمال ودولت والے جوبیشتر غریب ہوتے ہیں پھر وہ دولت مند بن جاتے ہیں اور پھول جاتےہیں کہ وہ پہلے کیا تھے۔
ایسے لوگوں کوخدا سے ڈرنا چاہیے جو اللہ دولت دینے پرقادر ہے، وہ واپس لینے پربھی اسی طرح قادر ہے اور یہ روزانہ ہوتا رہتا دیکھنے کونظر بصیرت درکارہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3464