مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث کے ذیل میں حافظ ابن حجر فرماتےہیں: وَفِيهِ فَضْلُ الْإِخْلَاصِ فِي الْعَمَلِ وَفَضْلُ بِرِّ الْوَالِدَيْنِ...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث کے ذیل میں حافظ ابن حجر فرماتےہیں:
وَفِيهِ فَضْلُ الْإِخْلَاصِ فِي الْعَمَلِ وَفَضْلُ بِرِّ الْوَالِدَيْنِ وَخِدْمَتِهِمَا وَإِيثَارِهِمَا عَلَى الْوَلَدِ وَالْأَهْلِ وَتَحَمُّلِ الْمَشَقَّةِ لِأَجْلِهِمَا وَقَدِ اسْتُشْكِلَ تَرْكُهُ أَوْلَادَهُ الصِّغَارَ يَبْكُونَ مِنَ الْجُوعِ طُولَ لَيْلَتِهِمَا مَعَ قُدْرَتِهِ عَلَى تَسْكِينِ جُوعِهِمْ فَقِيلَ كَانَ فِي شَرْعِهِمْ تَقْدِيمُ نَفَقَةِ الْأَصْلِ عَلَى غَيْرِهِمْ وَقِيلَ يَحْتَمِلُ أَنَّ بُكَاءَهُمْ لَيْسَ عَنِ الْجُوعِ وَقَدْ تَقَدَّمَ مَا يَرُدُّهُ وَقِيلَ لَعَلَّهُمْ كَانُوا يَطْلُبُونَ زِيَادَةً عَلَى سَدِّ الرَّمَقِ وَهَذَا أَوْلَى وَفِيهِ فَضْلُ الْعِفَّةِ وَالِانْكِفَافِ عَنِ الْحَرَامِ مَعَ الْقُدْرَةِ وَأَنَّ تَرْكَ الْمَعْصِيَةِ يَمْحُو مُقَدِّمَاتِ طَلَبِهَا وَأَنَّ التَّوْبَةَ تَجُبُّ مَا قَبْلَهَا وَفِيهِ جَوَازُ الْإِجَارَةِ بِالطَّعَامِ الْمَعْلُومِ بَيْنَ الْمُتَآجِرَيْنِ وَفَضْلُ أَدَاءِ الْأَمَانَةِ وَإِثْبَاتُ الْكَرَامَةِ لِلصَّالِحِينَ(فتح الباري)
یعنی اس حدیث سےعمل میں اخلاص کی فضیلت ثابت ہوئی اورماں باپ کےساتھ نیک سلوک کی اوریہ کہ ماں باپ کی رضا جوئی کےلیے ہرممکن مشقت کوبرداشت کرنا اولاد کافرض ہے۔
اس شخص نےاپنے بچوں کورونے ہی دیا اوران کودودھ نہیں پلایا، اس کی کئی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔
کہا گیا ہےکہ ان کی شریعت کاحکم ہی یہ تھاکہ خرچ ماں باپ کودوسروں پر مقدم رکھا جائے۔
یہ بھی احتمال ہے کہ ان بچوں کودودھ تھوڑا ہی پلایا گیا اس لیے وہ روتے رہے، اوراس حدیث سےپاکبازی کی بھی فضیلت ثابت ہوگئی اوریہ بھی معلوم ہوا کہ توبہ کرنے سے پہلی غلطیاں بھی معاف ہوجاتی ہیں اور اس سے یہ بھی جواز نکلا کہ مزدور کوطعام کی اجرت پربھی مزدور رکھاجاسکتا ہےاورامانت کی ادائیگی کی بھی فضیلت ثابت ہوئی او رصالحین کی کرامتوں کا بھی اثبات ہوا کہ اللہ پاک نےان صالح بندوں کی دعاؤں کےنتیجہ میں اس پتھر کوچٹان کےمنہ سےہٹا دیااور یہ لوگ وہاں سے نجات پاگئے۔
رحمہم اللہ اجمعین۔
نیز حافظ ابن حجر ؒ فرماتے ہیں کہ امام بخاری نے واقعہ اصحاب کہف کےبعد حدیث غاز کا ذکر فرمایا جس میں اشارہ ہےکہ آیت قرآنی ﴿ أَمْ حَسِبْتَ أَنَّ أَصْحَابَ الْكَهْفِ وَالرَّقِيمِ كَانُوا مِنْ آيَاتِنَا عَجَبًا﴾ (الکهف: 9)
رقیم سےیہی غار والے مراد ہیں جیسا کہ طبرانی اور بزار نےسندحسن کےساتھ نعمان بن بشیر ؓ سےروایت کیا ہے کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےسنا۔
رقیم کاذکر فرماتےہوئے آپ نےان تینوں شخصوں کا ذکر فرمانا جو ایک غا رمیں پناہ گزیں ہوگئے تھے اور جن پرپتھر کی چٹان گرگئی تھی اور اس غار کامنہ کردیا تھا۔
تینوں میں مزدوری پر زراعت کاکام کرانے والے کا ذکر ہے۔
امام احمد کی روایت میں اس کاقصہ یوں مذکورہےکہ میں نے کئی مزدور ا س کی مزدوری ٹھہرا کر کام پرلگائے۔
ایک شخص دوپہر کو آیا میں نے اس کوآدھی مزدوری پر رکھا لیکن اس نے اتنا کام کیا جتنا اوروں نےسارے دن میں کیا تھا میں نے کہا کہ میں اس کوبھی سارے دن کی مزدوری دوں گا۔
اس پر پہلے مزدوروں میں سے ایک شخص غصے میں ہوا۔
میں نے کہا بھائی تجھے کیا مطلب ہے۔
تواپنی مزدوری پوری لےلے۔
اس نے غصے میں اپنی مزدوری بھی نہ لی اور چل دیا۔
پھر آگے وہ ہوا جو روایت میں مذکور ہے۔
قسطلانی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ ان تینوں میں افضل تیسرا شخص تھا۔
امام غزالی نےکہا شہوت آدمی پربہت غلبہ کرتی ہےاور جوشخص سب سامان ہوتے ہوئے محض خوف خدا سے بدکار ی سے باز رہ گیا اس کا درجہ صدیقین میں ہوتا ہے۔
اللہ پاک نےحضرت یوسف کوصدیق اسی لیے فرمایا کہ انہوں نے زلیخا کےاصرار پربھی برا کام کرنامنظور نہیں کیا اوردنیا کی سخت تکلیف برداشت کی۔
ایسا شخص بموجب نص قرآنی جنتی ہےجیسا کہ ارشاد ہے۔
(وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى (40)
فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى)
الخ (المائده 35)
جوشخص اپنے رب کےسامنے کھڑا ہونے سےڈر گیا اور اپنے نفس کو خواہشات حرام سےر وک لیا تو جنت اس کا ٹھکانا ہے۔
جعلنا اللہ منهم آمین- اس حدیث سےیہ بھی معلوم ہو ا کہ وسیلہ کےلیے اعمال صالحہ کوپیش کرناجائز طریقہ ہے اور دعاؤں میں بطور وسیلہ وفات شدہ بزرگوں کانام لینا یہ درست نہیں ہے۔
اگر درست ہوتا تو یہ غار والے اپنے انبیاء اولیاء کے ناموں سےدعا کرتےمگر انہوں نے ایسا نہیں کیا بلکہ اعمال صالحہ کوہی وسیلہ میں پیش کیا۔
اس واقعہ سےنصیحت حاصل کرتے ہوئے ان لوگوں کوجو اپنی دعاؤں میں اپنے ولیوں، پیروں اور بزرگوں کا وسیلہ ڈھونڈتے ہیں غور کرنا چاہیے وہ ایسا عمل کررہےہیں جس کا کوئی ثبوت کتاب وسنت اور بزرگان اسلام سےنہیں ہے۔
آیت شریفہ ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَجَاهِدُوا فِي سَبِيلِهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾ (المائدہ: 35)
میں بھی وسیلہ سےاعمال صالحہ ہی مراد ہیں۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3465