مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: تمہارے علماء کدھر گئے یعنی کیاتم کومنع کرنے والے علماءختم ہوگئے ہیں۔ معلوم ہواکہ منکرات پر لوگوں...
حدیث حاشیہ:
تمہارے علماء کدھر گئے یعنی کیاتم کومنع کرنے والے علماءختم ہوگئے ہیں۔
معلوم ہواکہ منکرات پر لوگوں کومنع کرنا علماء کا فرض ہے۔
دوسروں کےبال اپنے سرمیں جوڑنا مرادہے۔
دوسری حدیث میں ایسی عورت پرلعنت آئی ہے۔
معاویہ کا یہ خطبہ 61ھ سےمتعلق ہے۔
جب آپ اپنی خلافت میں آخری حج کرنے آئے تھے، اکثر علماء صحابہ انتقال فرماچکے تھے۔
حضرت امیر نے جہال کےایسے افعال کودیکھ کر یہ تاسف ظاہر فرمایا۔
نبی اسرائیل کی شریعت میں بھی یہ حرام تھامگر ان کی عورتوں نے اس گناہ کا ارتکاب کیا اور ایسی حرکتوں کی وجہ سے بنی اسرائیل تباہ ہوگئے۔
معلوم ہوا کہ محرمات کےعمومی ارتکاب سےقومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔
حضرت معاویہ بن ابی سفیان ؓ قریشی اور اموی ہیں۔
ان کی والدہ کانام ہندبنت عتبہ ہے۔
حضرت معاویہ خود اور ان کے والد فتح مکہ کےدن مسلمان ہوئے۔
یہ مولفۃ القلوب میں داخل تھے۔
بعدمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کےمراسلات لکھنے کی خدمت ان کو سونپی گئی۔
اپنے بھائی یزید کےبعد شام کے حاکم مقرر ہوئے۔
حضرت عمر کےزمانہ سے وفات تک حاکم ہی رہے۔
یہ کل مدت بیس سال ہے۔
حضرت عمر کےدور خلافت میں تقریبا 4 سال اورحضرت عثمان کی پوری مدت خلافت اورحضرت علی کی پوری مدت خلافت اور ان کے بیٹے حضرت حسن کی مدت خلافت یہ کل بیس سال ہوئے۔
ا س کے بعد حضرت حسن بن علی ؓ نے 41ھ میں خلافت ان کی سپرد کردیا توحکومت مکمل طور پر ان کو حاصل ہوگئی اورمکمل بیس سال تک زمام سلطنت ان کے ہاتھ میں رہی۔
بمقام دمشق رجب سہ 60 ھ میں 84 سال کی عمر میں ان کاانتقال ہوگیا۔
آخر عمر میں لقوہ کی بیماری ہوگئی تھی۔
اپنی زندگی کے آخری ایام میں فرمایا کرتے تھے کاش میں وادی ذی طویٰ میں قریش کا ایک آدمی ہوتا اور یہ حکومت وغیرہ کچھ نہ جانتا۔
ان کی زندگی میں بہت سےسیاسی انقلابات آتے جاتے رہے۔
انتقال سے پہلے ہی اپنے بیٹے یزید کو زمام حکومت سونپ کرسکدوش ہوگئے تھے۔
مگر یزید بعد میں ان کا کیسا جانشین ثابت ہوا یہ دنیائے اسلام جانتی ہے۔
تفصیل کی ضرورت نہیں۔
حضرت معاویہ کی والدہ ماجدہ حضرت ہندہ بنت عتبہ بڑی عاقلہ خاتون تھیں۔
فتح مکہ کے دن دوسری عورتوں کےساتھ انہوں نے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دست مبارک پر اسلام کی بیعت کی تو آپ نے فرمایا کہ خدا کےساتھ کسی کوشریک نہ کرو اور نہ چوری کروگی توہندہ نےعرض کیاکہ میرے خاوند ابوسفیان ہاتھ روک کر خرچ کرتے ہیں جس سے تنگی لاحق ہوتی ہے توآپ نےفرمایا کہ تم اس قدر لے لو جوتمہارے اور تمہاری اولاد کےلیے حسب دستور کافی ہو۔
آپ نے فرمایا کہ اور زنا نہ کرو گی، ہندہ نےعرض کیا کہ آیا کوئی شریف عورت زنا کارہوسکتی ہے؟ آپ نے فرمایا کہ اپنے بچوں کوقتل نہ کروگی تو ہندہ نے عرض کیا کہ آپ نے ہمارے سب بچوں کوقتل کرادیا۔
ہم نے تو چھوٹے چھوٹے بچوں کو پرورش کیا اوربڑے ہونے پر آپ نے ان کابدر میں قتل کرادیا۔
حضرت عمر کی خلافت کے زمانے میں وفات پائی۔
اسی روز حضرت ابوقحافہ ابوبکر کووالد ماجد کاانتقال ہوا۔
رحمهم اللہ أجمعین۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3468