🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: معلوم ہواکہ تجارت، سود اگری، جہاد یا دوسری غرضوں کےلیے طاعون زدہ مقامات سے نکلنا جائز ہے۔...
حدیث حاشیہ:
معلوم ہواکہ تجارت، سود اگری، جہاد یا دوسری غرضوں کےلیے طاعون زدہ مقامات سے نکلنا جائز ہے۔
حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ سےمنقول ہےکہ وہ طاعون کےزمانےمیں اپنے بیٹوں کو دیہات میں روانہ کردیتے۔
حضرت عمروبن عاص نےکہا جب طاعون آئے توپہاڑوں کی کھائیوں، جنگلوں، پہاڑوں کی چوٹیوں میں پھیل جاؤ۔
شاید ان صحابہ کویہ حدیث نہ پہنچی ہوگی۔
حضرت عمر شام کوجارہےتھےمعلوم ہواکہ وہاں طاعون ہے، واپس لوٹ آئے۔
لوگوں نے کہا اللہ کی تقدیر سےبھاگتےہیں۔
حضر ت عمر نے جواب دیا کہ ہم اللہ ک تقدیر ہی کی طرف بھاگ رہےہیں۔
طاعون میں پہلے شدید بخار ہوتا ہےپھر بغل یاگردن میں گلٹی نکلتی ہے اور آدمی مرجاتا ہے۔
طاعون کی موت شہادت ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3473