مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: کہتے ہیں کہ یہ حضرت نوح ؑ کاواقعہ ہےمگر اس صورت میں حضرت امام بخاری اس حدیث...
حدیث حاشیہ:
کہتے ہیں کہ یہ حضرت نوح ؑ کاواقعہ ہےمگر اس صورت میں حضرت امام بخاری اس حدیث کو بنی اسرائیل کےباب میں نہ لاتے تو ظاہر ہےکہ یہ بنی اسرائیل کےکسی پغمبرکا ذکر ہے۔
مسلمانوں کو چاہیے کہ اس حدیث سےنصیحت لیں، خصوصا عالموں اورمولویوں کوجو دین کی باتیں بیان کرنےمیں ڈرتے ہیں حالانکہ اللہ کی راہ میں لوگوں کی طرف سےتکالیف برداشت کرنا پیغمبروں کی میراث ہے۔
حافظ صاحب فرماتے ہیں:
وَقَدْ ذَكَرَ مُسْلِمٌ بَعْدَ تَخْرِيجِ هَذَا الْحَدِيثِ حَدِيثَ أَنَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي قِصَّةِ أُحُدٍ كَيْفَ يُفْلِحُ قَوْمٌ دَمَّوْا وَجْهَ نَبِيِّهِمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ لَيْسَ لَكَ مِنَ الْأَمر شَيْء وَمِنْ ثَمَّ قَالَ الْقُرْطُبِيُّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ الْحَاكِي وَالْمَحْكِيُّ كمَا سَيَأْتِي وَأَمَّا النَّوَوِيُّ فَقَالَ هَذَا النَّبِيُّ الَّذِي جَرَى لَهُ مَا حَكَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمُتَقَدِّمِينَ وَقَدْ جَرَى لِنَبِيِّنَا نَحْوُ ذَلِكَ يَوْمَ أُحُدٍ۔
(فتح الباري)
یعنی امام مسلم ؒ نے اس حدیث کی تخریج کےبعد لکھا ہے کہ واقعہ احد پرجب كہ آپ کاچہرہ مبارک خون آلود ہوگیا تھا،آپ نےفرمایا تھا کہ وہ قوم کیسے فلاں پائے گی جس نےاپنے نبی کاچہرہ خون آلود کردیا۔
اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی کہ اے ہمارے نبی! آپ کو اس بارے میں مختار نہیں بنایا گیا یعنی قریب ہےکہ یہی لوگ ہدایت پاجائیں (جیسا کہ بعد میں ہوا)
اس جگہ قرطبی ؒ نےکہا کہ اس واقعہ کے حاکی اور محکی خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں گویا آپ اپنے ہی متعلق یہ حکایت نقل فرمارہے ہیں۔
امام نووی نےکہاکہ آپ نے یہ کسی گزشتہ نبی ہی کاحکایت نقل فرمائی ہےااورہمارے نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ بھی جنگ احد میں یہی ماجرا گزرا۔
بہرحال اس حدیث سےبہت سےایمان افروز نتائج نکلتے ہیں۔
مردان راہ کایہی طریقہ ہےکہ وہ جانی دشمنوں کوبھی دعائے خیرہی فرمایا کرتےہیں۔
سچ ہے ﴿وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ﴾ (حم سجدہ: 35)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3477