الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
822۔ اردو حاشیہ : یہ حدیث صحیح ہے، مگر بعض روایات میں «فصاعدا» کا لفظ منقول ہے۔ اس لفظ...
822۔ اردو حاشیہ:
یہ حدیث صحیح ہے، مگر بعض روایات میں «فصاعدا» کا لفظ منقول ہے۔ اس لفظ کے لگانے کا فائدہ یہ ہے کہ کم از کم سورہ فاتحہ پڑھے یا اس سے کچھ زیادہ پڑھے، سورہ فاتحہ سے کم نہ پڑھے، یعنی سورہ فاتحہ کا پڑھنا بہرحال ضروری ہے۔ باقی رہا سفیان رحمہ اللہ کا بیان کہ یہ اکیلے کے لیے ہے، تو یہ ان کی رائے ہے اور اس مسئلے میں ان لوگوں کے درمیان اختلاف رہا ہے۔
➋ «لا صلاة» میں لائے نفی جنس ہے، نفی کمال کا نہیں۔ شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ نے کیا خوب ہے کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ اس کے رکن ہونے پر دلالت کرتے ہیں، «لاصلوٰة الّا بفاتحة الكتاب» اور «لا تجزي صلوٰة رجل حتيٰ يقيم ظهره فى الرّكوع والسّجود» آدمی کی نماز جائز نہیں ہوتی جب تک کہ رکوع اور سجود میں اپنی کمر سیدھی نہ کر لے۔ جس عمل کو شارع علیہ السلام نے صلوٰۃ سے تعبیر فرمایا ہے اس میں تنبیہ بلیغ ہے کہ یہ نماز میں رکن ہے۔“ [حجةالله البالغه 2/4]
اس کا دوسرا مفہوم یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ یہ «لا» نہی ہے۔ اس معنی میں کہ «لا صلاة الّا بقراءة فاتحة الكتاب» یعنی ”فاتحہ کے بغیر نماز مت پڑھو“ جیسے کہ فرمایا: «لا صلوٰة بحضرة الطعام» کھانا تیار ہو تو نماز نہیں۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر 560]
➌ خیال رہے کہ کچھ لوگ کہہ دیتے ہیں کہ حدیث «لا صلوٰة» کے الفاظ سے سورہ فاتحہ کا فرض ہونا لازم آتا ہے اور یہ قرآن پر اضافہ ہے، یعنی قرآن مجید میں ہے کہ جب قرآن مجید کی تلاوت ہو رہی ہو تو خاموشی اختیار کرو۔ اور حدیث میں ہے کہ جو شخص سورہ فاتحہ نہ پڑھے اس کی نماز نہیں۔ یعنی سورہ فاتحہ کا پڑھنا لازم ہے، جب کہ (ان کے نزدیک) سنت سے قرآن پر اضافہ جائز نہیں۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ خانہ ساز اصول ہے، اسے قرآن پر اضافے سے تعبیر کرنا ہی یکسر غلط اور حدیث کو مسترد کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ اسی من گھڑت اصول کی بابت امام شوکانی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ ”اس طرح کی بات کرنا ایک فاسد خیال ہے، جس کا نتیجہ بہت سی پاکیزہ سنتوں کے ترک کی صورت میں نکلتا ہے اور اس قاعدے کی کوئی واضح دلیل اور حجت نہیں ہے۔ کتنے ہی مقام ہیں کہ شارع علیہ السلام نے فرمایا ہے: «لا يجزى كذا . لا يقبل كذا . لا يصح كذا» اور کچھ لوگ اس کے مقابل کہتے ہیں کہ: «يجزئ» ، «يقبل» اور «يصح» یہی وجہ ہے کہ سلف (صحابہ کرام) نے ایسے اہل الرای سے بچنے کو کہا ہے۔“ دیکھیے: [نيل الاوطار، باب وجوب قراءة الفاتحة]
➍ «فصاعدا» یعنی ”کچھ مزید“ ظاہر الفاظ کا تقاضا ہے کہ سورة فاتحہ کے علاوہ مذید قراءت بھی واجب ہو لیکن ایسا نہیں ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے: «فِي كُلِّ صَلَاةٍ يُقْرَأُ فَمَا أَسْمَعَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْمَعْنَاكُمْ وَمَا أَخْفَى عَنَّا أَخْفَيْنَا عَنْكُمْ، وَإِنْ لَمْ تَزِدْ عَلَى أُمِّ الْقُرْآنِ أَجْزَأَتْ، وَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَيْرٌ» [صحيح بخاري حديث: 772]
”ہر نماز میں قرأت کی جاتی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو ہمیں سنوایا ہم تمہیں سناتے ہیں اور جس میں وہ ہم سے خامو ش رہے ہم بھی تم سے خامو ش رہتے ہیں۔ اگر تم سورۃ فاتحہ سے مزید نہ پڑھو تو کافی ہے، اگر مزید پڑھو تو بہتر ہے۔“ دراصل لفظ «فصاعدا» میں اس شبہے کا ازالہ ہے کہ کہیں یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ صرف اور صرف سورۃ فاتحہ پڑھنی ہے اور کچھ نہیں پڑھنا، تو فرمایا کہ سورہ فاتحہ کے ساتھ مزید قرأت بھی ہونی چاہیے، الا یہ کہ انسان مقتدی ہو۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 822