🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
823۔ اردو حاشیہ : شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ضعیف لکھا ہے، جبکہ امام ترمذی رحمہ...
823۔ اردو حاشیہ:
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ضعیف لکھا ہے، جبکہ امام ترمذی رحمہ اللہ نے اسے حسن کہا ہے۔ اور خطابی کہتے ہیں: «جيد لاطعن فيه» یعنی ”حدیث اچھی ہے اس میں کوئی عیب نہیں“ [عن المعبود]
علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت میں ایک علت ہے کہ اس کو ابن اسحاق نے مکحول سے بصیغہ «عن» روایت کیا ہے اور وہ مدلس ہے۔ اور مکحول سے اپنے سماع کی صراحت بھی نہیں کی ہے، ایسی صورت میں حدیث ناقابل حجت ہو جاتی ہے۔ فرماتے ہیں کہ امام بیہقی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ابراہیم بن سعد سے روایت کیا ہے اور اس میں مکحول سے سماع کی صراحت موجود ہے، اس طرح یہ حدیث موصول اور صحیح ہو جاتی ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے کتاب القرأت میں اسے بیان کیا ہے اور اسے صحیح لکھا ہے۔ ابن اسحاق کی توثیق و ثنا بیان کی ہے اور اس حدیث سے حجت لی ہے۔ نیز ابن اسحاق کے علاوہ ایک دوسری سند سے بھی بیان کی ہے اور یہ صحیح ہے۔ [تهذيب سنن ابي داؤد لا بن القيم وعون المعبود]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 823