🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: انصار کے اس بچے کانام نعمان بن مقرن تھا۔ امام احمد کی روایت میں اس کی صراحت...
حدیث حاشیہ:
انصار کے اس بچے کانام نعمان بن مقرن تھا۔
امام احمد کی روایت میں اس کی صراحت ہے۔
ترجمہ باب میں مولیٰ کا ذکر ہے، لیکن امام بخاری ؒ مولیٰ (آزاد کردہ غلام)
کی کوئی حدیث نہیں لائے۔
بعض نے کہا انہوں نے مولیٰ کے باب میں کوئی حدیث اپنی شرط پر نہیں پائی ہوگی۔
حافظ نے کہا یہ صحیح نہیں ہے کیوں کہ امام بخاری ؒنے فرائض میں یہ حدیث نکالی ہے کہ کسی قوم کا مولیٰ بھی ان ہی میں داخل ہے اور ممکن ہے کہ امام بخاری ؒنے اس حدیث کے دوسرے طریق کی طرف اشارہ کیا ہوجس کو بزار نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نکالا ہے۔
اس میں مولیٰ اور حریف اور بھانجے تینوں مذکور ہیں۔
تیسیر میں ہے کہ حنفیہ نے اسی حدیث سے دلیل لی ہے کہ جب عصبہ اور ذوی الفروض نہ ہوں تو بھانجا ماموں کا وارث ہوگا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3528