🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت حسان رضی اللہ عنہ ایک موقع پر بہک گئے تھے۔ یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا...
حدیث حاشیہ:
حضرت حسان رضی اللہ عنہ ایک موقع پر بہک گئے تھے۔
یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر اتہام لگانے والوں کے ہم نوا ہوگئے تھے، بعد میں یہ تائب ہوگئے مگر کچھ دلوں میں یہ واقعہ یاد رہا مگر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے خود ان کی مدح کی اور ان کو اچھے لفظوں سے یاد کیا جیسا کہ یہاں مذکور ہے۔
مشرکین جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی برائیاں کرتے حضرت حسان ان کا جواب دیتے اور جواب بھی کیسا کہ مشرکین کے دلوں پر سانپ لوٹنے لگ جاتا۔
حضرت حسان رضی اللہ عنہ کے بہت سے قصائد نعتیہ کتابوں میں منقول ہیں اور ایک دیوان بھی آپ کے نام سے شائع ہوچکا ہے جس میں بہت سے قصائد مذکور ہوئے ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکین قریش کی بلا ضرورت ہجو کو پسند نہیں فرمایا۔
یہی باب کا مقصود ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3531