مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حافظ صاحب ؒ کہتے ہیں کہ یہ مہر ولادت کے وقت آپ کی پشت پر نہ تھی...
حدیث حاشیہ:
حافظ صاحب ؒ کہتے ہیں کہ یہ مہر ولادت کے وقت آپ کی پشت پر نہ تھی جیسے بعض نے گمان کیا ہے بلکہ شق صدر کے بعد فرشتوں نے یہ علامت کردی تھی۔
یہ مضمون ابوداود طیالسی اور حارث بن اسامہ نے اپنی مسندوں میں اور ابونعیم نے ”دلائل النبوۃ “ میں اور امام احمد اور بیھقی نے روایت کیا ہے۔
مثل رزالحجلة اکثر نسخوں میں حدیث میں نہیں ہے اور صحیح یہ ہے کہ ہے کیوں کہ اگر حدیث میں نہ ہو تا تو محمد بن عبید اللہ اس لفظ کی تفسیر کیوں بیان کرتے اور بعضوں نے یوں ترجمہ کیا ہے جیسے حجلہ کا انڈا اور حجلہ ایک پرندہ کانام ہے جو کبوتر سے چھوٹا ہوتا ہے۔
زر بتقدیم زائے معجمہ بر رائے مہملہ یا بتقدیم رائے مہملہ برزائے معجمہ یعنی رز دونوں طرح سے منقول ہے۔
رز سے مراد انڈا ہے۔
ابراہیم بن ہمزہ کی روایت کو خود امام بخاری ؒ نے کتاب الطب میں وارد کیا ہے۔
حافظ ؒنے کہا مجھ کو سائب بن یزید کی خالہ کانام معلوم نہیں ہوا۔
ہاں ان کی ماں کا نام ملبہ بنت شریح تھا۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3541