🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مگر ابورمشہ کی روایت میں جس کو حاکم اور اصحاب سنن نے نکالا ہے، یہ ہے کہ...
حدیث حاشیہ:
مگر ابورمشہ کی روایت میں جس کو حاکم اور اصحاب سنن نے نکالا ہے، یہ ہے کہ آپ کے بالوں پر مہندی کا خضاب تھا۔
ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے کہ آپ زرد خضاب لگاکرتے تھے اور احتمال ہے کہ آپ نے مہندی بطریق خوشبو لگائی ہو۔
اسی طرح زعفران بھی، ان لوگوں نے اس کو خضاب سمجھا۔
یہ بھی احتمال ہے کہ انس رضی اللہ عنہ نے خضاب نہ دیکھا ہو۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3550