🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: گول سے یہ غرض نہیں کہ بالکل گول تھا بلکہ گولائی تھی۔ عرب میں یہ حسن میں...
حدیث حاشیہ:
گول سے یہ غرض نہیں کہ بالکل گول تھا بلکہ گولائی تھی۔
عرب میں یہ حسن میں داخل ہے، اس کے ساتھ آپ کے رخسار پھولے نہ تھے، بلکہ صاف تھے جیسے دوسری روایت میں ہے۔
داڑھی آپ کی گول اور گھنی ہوئی، قریب تھی کہ سینہ ڈھانپ لے، بال بہت سیاہ، آنکھیں سرمگیں، ان میں لال ڈورا تھا۔
الغرض آپ حسن مجسم تھے۔
(صلی اللہ علیه وسلم)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3552