🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ہوایہ تھا کہ زید گورے تھے اور اسامہ سیاہ فام۔ بعض منافق شبہ کرتے تھے کہ اسامہ...
حدیث حاشیہ:
ہوایہ تھا کہ زید گورے تھے اور اسامہ سیاہ فام۔
بعض منافق شبہ کرتے تھے کہ اسامہ زید کے بیٹے نہیں ہیں۔
ایک بار باپ بیٹے چادر اوڑھے ہوئے سورہے تھے مگر پاؤں کھلے ہوئے تھے۔
مدلجی نے جو عرب کا بڑا قیافہ شناس تھا، پاؤں دیکھ کر کہا یہ پاؤں ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں یا ایک دوسرے میں سے ہیں۔
امام شافعی نے اس حدیث سے قیافہ کو صحیح سمجھا ہے۔
یہاں اس حدیث کے لانے سے یہ ثابت کرنا منظور ہے کہ آپ کی پیشانی میں لکیریں تھیں۔
اس حدیث میں آپ کی فرحت ومسرت کا ذکر ہے جو آپ کے اخلاق فاضلہ سے متعلق ہے۔
اسی لیے اس حدیث کو یہاں لائے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3555