مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مطلب یہ ہے کہ آدم ؑ کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب کے جتنے...
حدیث حاشیہ:
مطلب یہ ہے کہ آدم ؑ کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب کے جتنے بھی سلسلے ہیں وہ سب آدم ؑ کی اولاد میں سے بہترین خاندان گزرے ہیں۔
آپ کے اجداد میں حضرت ابراہیم ؑہیں۔
پھر حضرت اسماعیل ؑ ہیں، جو ابوالعرب ہیں، اس کے بعد عربوں کے جتنے سلسلے ہیں، ان سب میں آپ کا خاندان سب سے زیادہ شریف اور رفیع تھا۔
آپ کا تعلق اسماعیل ؑ کی اولاد کی شاخ بنی کنانہ سے، پھر قریش سے، پھر بنی ہاشم سے ہے۔
قرن کی مدت چالیس سال سے ایک سو بیس سال تک بتلائی گئی ہے کہ یہ ایک قرن ہوتا ہے۔
واللہ أعلم۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3557