🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ حدیث مع شرح اوپر گزر چکی ہے۔ امام بخاری ؒ اس باب میں اس کو اس...
حدیث حاشیہ:
یہ حدیث مع شرح اوپر گزر چکی ہے۔
امام بخاری ؒ اس باب میں اس کو اس لیے لائے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک معجزہ ہے، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عمر ؓ جب تک زندہ رہے کوئی فتنہ اور فساد مسلمانوں میں نہیں ہوا۔
ان کی وفات کے بعد فتنوں کا دروازہ کھل گیا تو آپ کی پیش گوئی پوری ہوئی۔
زرکشی نے کہا کہ حذیفہ ؓ اگر اس دروازے کو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی ذات کہتے تو درست ہوتا ان کی شہادت کے بعد فتنوں کا دروازہ کھل گیا۔
(بلکہ حضرت عثمان ؓ کی مظلومانہ شہادت بھی فتنہ گروں کے ہاتھوں ہوئی)
راقم کہتا ہے کہ یہ زرکشی کی خوش فہمی ہے۔
فتنوں کا دروازہ تو حضرت عثمان ؓ کی حیات میں کھل گیا تھا پھر وہ دروازہ کیسے ہوسکتے ہیں۔
حذیفہ ایک جلیل الشان صحابی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے محرم راز تھے۔
انہوں نے جو امر قرار دیا، زرکشی کو اس پر اعتراض کرنا زیبا نہیں تھا (وحیدی)
اہل ومال کے فتنے سے مراد خداکی یاد سے غافل ہونا اور دل پر غفلت کا پردہ آنا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3586