🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ثابت بن قیس بن شماس ؓ مشہور صحابی ہیں۔ آنحضرت ﷺ کے سچے جان نثاروں میں سے...
حدیث حاشیہ:
ثابت بن قیس بن شماس ؓ مشہور صحابی ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے جان نثاروں میں سے تھے۔
بعض افراد کی بلند آواز سے بات کرنے کی عادت ہوتی ہے۔
ثابت کی ایسی ہی عادت تھی، اس کی مطابقت ترجمہ باب سے یوں ہے کہ جیسی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ثابت ؓ کو بشارت دی وہ سچی ہوئی۔
ثابت جنگ یمامہ میں شہید ہوکر درجہ شہادت کو پہنچے۔
رضي اللہ عنه و أرضاہ۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3613