🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ پیش گوئی پوری ہوئی ۔ امیہ جنگ بدر میں جانانہیں چاہتا تھامگر ابوجہل زبردستی پکڑکرلے گیا۔...
حدیث حاشیہ:
یہ پیش گوئی پوری ہوئی۔
امیہ جنگ بدر میں جانانہیں چاہتا تھامگر ابوجہل زبردستی پکڑکرلے گیا۔
آخرمسلمانوں کے ہاتھوں ماراگیا علامات بنوت میں اس پیش گوئی کوبھی اہم مقام حاصل ہے۔
پیش گوئی کی صداقت ظاہر ہوکر رہی، حدیث کے لفظ ''إنه قاتلك'' میں ضمیر کا مرجع ابوجہل ہے کہ وہ تجھ کو قتل کرائے گا۔
بعض مترجم حضرات نے ''إنه'' کی ضمیر کا مرجع رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قراردیا ہے لیکن روایت کے سیاق وسباق اور مقام ومحل کے لحاظ سے ہمارا ترجمہ بھی صحیح ہے۔
واللہ أعلم۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3632