🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث کی تعبیر خلافت ہے، یعنی پہلے حضرت ابوبکر ؓ کو خلافت ملے گی، وہ حکومت...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث کی تعبیر خلافت ہے، یعنی پہلے حضرت ابوبکر ؓ کو خلافت ملے گی، وہ حکومت تو کریں گے لیکن عمر ؓ کی سی قوت وشوکت ان کو حاصل نہ ہوگی۔
عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت میں مسلمانوں کی شوکت وعظمت بہت بڑھ جائے گی۔
آپ نے جیسا خواب دیکھا تھا ویساہی ظاہر ہوا۔
یہ بھی علامات نبوت میں سے ایک اہم نشانی ہے جن کو دیکھ اور سمجھ کر بھی جو شخص آپ کے رسول برحق ہونے کو نہ مانے اس سے بڑھ کر بدنصیب کوئی نہیں ہے۔
(صلی اللہ علیه وسلم)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3634