الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
832۔ اردو حاشیہ : سابقہ احادیث سے ثابت ہوا ہے کہ کم از کم قرات فاتحہ واجب ہے۔ لہٰذا...
832۔ اردو حاشیہ:
سابقہ احادیث سے ثابت ہوا ہے کہ کم از کم قرات فاتحہ واجب ہے۔ لہٰذا جو کوئی ازحد عاجز ہو اور کسی بھی معقول سبب سے سورۃ فاتحہ قرآن مجید پڑھنے یا یاد رکھنے پر قادر نہ ہو تو اسے مذکورہ بالا ذکر سے اپنی نماز پوری کرنی چاہیے۔ اس قسم کے دیگر کلمات طیبات پڑھا کرے۔ شارح مصابیح نے اشارہ کیا ہے کہ اس سائل کا سوال یہ تھا کہ میں فوری طور پر کچھ یاد نہیں کر سکتا۔ جب کہ نماز فرض ہو چکی ہے تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ کلمات تعلیم فرمائے۔ [عون المعبود]
بہرحال بوڑھے کھوسٹ مردوں عورتوں اور کمزور عقل افراد کے لئے رخصت ہے کہ وہ اس قسم کے ذکر سے اپنی نماز پڑھ سکتے ہیں۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 832