🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ رسول کریم ﷺ کی دعا تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو روشنی مرحمت فرمائی۔ عبدالرزاق...
حدیث حاشیہ:
یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو روشنی مرحمت فرمائی۔
عبدالرزاق کی روایت میں ہے کہ ان کا عصا چراغ کی طرح روشن ہوگیا۔
بعض فضلاءاسلام نے بتلایا کہ ان کی انگلیاں روشن ہوگئی تھیں اختلاف دیکھنے والوں کی رؤیت کا ہے، کسی نے سمجھا کہ عصا چمک رہا ہے، کسی نے جانا کہ یہ روشنی ان کی انگلیوں میں سے پھوٹ رہی ہے، اس سے اولیاءاللہ کی کرامتوں کا برحق ہونا ثابت ہوا مگر جھوٹی کرامتوں کا گھڑنا بدترین جرم ہے۔
، جس کا ارتکاب آج کے اہل بدعت کرتے رہتے ہیں جو بہت سے افیونیوں اور شرابیوں کی کرامتیں بنا کر ان کی قبروں کو درگاہ بنالیتے ہیں، پھر ان کی پوجا پاٹ شروع کردیتے ہیں مولانا روم نے سچ کہا ہے:
کار شیطان می کند نامش ولی گرولی ایں است لعنت برولی یعنی کتنے لوگ ولی کہلاتے ہیں اور کام شیطانوں کے کرتے ہیں، ایسے مکار آدمیوں پر خدا کی لعنت ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3639