مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: آپ کی دعا کی برکت سے حضرت ابوہریرہ ؓ کا حافظہ تیز ہوگیا۔ چادر میں آپ نے...
حدیث حاشیہ:
آپ کی دعا کی برکت سے حضرت ابوہریرہ ؓ کا حافظہ تیز ہوگیا۔
چادر میں آپ نے دعاؤں کے ساتھ برکت کو گویا لپ بھر کر ڈال دیا۔
اس چادر کو حضرت ابوہریرہ نے اپنے سینے سے لگا کر برکتوں سے اپنے سینے کو معمور کرلیا اور پانچ ہزار سے بھی زائد احادیث کے حافظ قرارپائے۔
تف ہے ان لوگوں پر جو ایسے جلیل القدر حافظ الحدیث صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حدیث فہمی میں ناقص قرار دے کر خود اپنی حماقت کا اظہار کرتے ہیں۔
ایسے علماءوفقہاءکو اللہ کے عذاب سے ڈرنا چاہیے کہ ایک صحابی رسول کی توہین کی سزا میں گرفتار ہوکر کہیں وہ خسرالدنیا والآخرۃ کے مصداق نہ بن جائیں۔
حضرت ابوہریرہ ؓ کا مقام روایت اور مقام درایت بہت اعلیٰ وارفع ہے۔
وللتفصیل مقام آخر۔
علامات نبوت کا باب یہاں ختم ہوا۔
اب حضرت امام بخاری ؒ اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل کا بیان شروع فرما رہےہیں۔
جس قدر روایات مذکور ہوئی ہیں سب میں کسی نہ کسی طرح سے علامت نبوت کا ثبوت نکلتا ہے۔
اور یہی امام بخاری کا منشاءہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3648