مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت ابوالعاص مقسم بن الربیع ہیں۔ آنحضرت ﷺ کی صاحبزادی حضرت زینب ؓ ان کے نکاح میں...
حدیث حاشیہ:
حضرت ابوالعاص مقسم بن الربیع ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت زینب ؓ ان کے نکاح میں تھیں، بدر کے دن اسلام قبول کرکے مدینہ کی طرف ہجرت کی۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت رکھتے تھے، جنگ یمامہ میں جام شہادت نوش فرمایا۔
ان کی فضیلت کے لیے کافی ہے کہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی وفاداری کی تعریف فرمائی۔
جب حضرت ابوالعاص ؓ کا یہ حال ہے تو پھر علی ؓ سے تعجب ہے کہ وہ اپنا وعدہ کیوں پورا نہ کریں۔
ہوا یہ تھا کہ ابوالعاص ؓ نے حضرت زینب ؓ سے نکاح ہوتے وقت یہ شرط کرلی تھی کہ ان کے رہنے تک میں دوسری بیوی نہ کروں گا، اس شرط کو ابوالعاص نے پورا کیا۔
شاید حضرت علی ؓ نے بھی یہی شرط کی ہو۔
لیکن جویریہ کو پیام دیتے وقت وہ بھول گئے تھے۔
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عتاب کا یہ خطبہ پڑھا تو ان کو اپنی شرط یا د آگئی اور وہ اس ارادے سے باز آئے۔
بعض نے کہا کہ حضرت علی ؓ سے ایسی کوئی شرط نہیں ہوئی تھی لیکن حضرت فاطمہ ؓ بڑے رنجوں میں گرفتار تھیں۔
والدہ گزرگئیں، تینوں بہنیں گزرگئیں، اکیلی باقی رہ گئی تھیں، اب سوکن آنے سے وہ پریشان ہوکر اندیشہ تھا کہ ان کی جان کو نقصان پہنچے۔
اس لیے آپ نے حضرت علی ؓ پر عتاب فرمایا تھا۔
(وحیدی)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3729