🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ایک رکعت خود رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہے، غالبا اسی حدیث پر حضرت امیر معاویہ ؓ...
حدیث حاشیہ:
ایک رکعت خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، غالبا اسی حدیث پر حضرت امیر معاویہ ؓ کا عمل تھا، جماعت اہل حدیث کا آج بھی اکثر اسی حدیث پر عمل ہے، یوں تو7-5-3 رکعات وتر بھی جائز ہیں مگر وتر آخری ایک رکعت ہی کانام ہے، حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کے جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ حضرت معاویہ ؓ کو فقیہ جانتے تھے اور ان کے عمل شرعی کو حجت گردانتے تھے، اس سے بھی حضرت معاویہ ؓ کی منقبت ثابت ہوتی ہے اور یہی ترجمہ باب سے مطابقت ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3765