🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت عائشہ ؓ لوگوں کے بھڑکانے میں آگئیں، اور حضرت علی ؓ سے اس بات پر لڑنے...
حدیث حاشیہ:
حضرت عائشہ ؓ لوگوں کے بھڑکانے میں آگئیں، اور حضرت علی ؓ سے اس بات پر لڑنے کو مستعد ہوگئیں کہ وہ حضرت عثمان ؓ کے قاتلوں سے قصاص نہیں لیتے، حضرت علی ؓ یہ کہتے تھے کہ پہلے سب لوگوں کو ایک ہوجانے دو، پھر اچھی طرح دریافت کرکے جس پر قتل ثابت ہوگا اس سے قصاص لیاجائے گا، خدا کے حکم سے یہ آیت مراد ہے ﴿وقرنَ في بیوتکن﴾ (الأحزاب: 33)
جو خاص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کے لیے اتری ہے، یہاں تک کہ ام المؤمنین حضرت ام سلمہ فرماتی تھیں میں تو اونٹ پرسوار ہوکر حرکت کرنے والی نہیں جب تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ مل جاؤں یعنی مرتے دم تک اپنے گھر میں رہوں گی، حافظ نے کہا حضرت عائشہ ؓ اور حضرت طلحہ ؓ اور زبیر ؓ یہ سب حضرات مجتہد تھے، ان کا مطلب یہ تھا کہ مسلمانوں میں آپس میں اتفاق کرادینا ضروری ہے، اور یہ اس وقت تک ممکن نہ تھا جب تک کہ حضرت عثمان ؓ کے قاتلین سے قصاص نہ لیاجاتا۔
(وحیدی)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3772