🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
836۔ اردو حاشیہ : ہر دو رکعت میں گیارہ اور چار رکعتوں میں بائیس تکبیریں ہوتی ہیں۔ تکبیر تحریمہ...
836۔ اردو حاشیہ:
ہر دو رکعت میں گیارہ اور چار رکعتوں میں بائیس تکبیریں ہوتی ہیں۔ تکبیر تحریمہ اور تیسری رکعت کی تکبیر کے علاوہ ہر رکعت میں پانچ تکبیریں کہی جاتی ہیں۔ امام احمد رحمہ اللہ نے سب ہی کو واجب کہا ہے۔ جبکہ دوسرے حضرات صرف تکبیر تحریمہ کو واجب کہتے ہیں اور باقی کو سنت موکدہ قرار دیتے ہیں اور ظاہر ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے کسی موقع پر بھی ان کا ترک ثابت نہیں ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 836