🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: جنہوں نے یہ کہا تھا کہ آنحضرت ﷺنے اوروں کو ہم پر فضیلت دی، جب سعد بن...
حدیث حاشیہ:
جنہوں نے یہ کہا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اوروں کو ہم پر فضیلت دی، جب سعد بن عبادہ نے یہ کہا تو ان کے بھتیجے سہل نے ان سے کہا کہ تم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض کرتے ہو، آپ خوب جانتے ہیں کہ (کون کس سے افضل ہے)
بنو نجارقبیلہ خزرج سے ہیں، ان کے دادا تیم اللہ بن ثعلبہ بن عمرو خزرجی نے ایک آدمی پر حملہ کرکے اسے کاٹ دیا تھا، اس پر ان کالقب نجار ہوگیا، (فتح الباری)
حافظ صاحب فرماتے ہیں:
بنو النجار ھم أخوان جد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لأن والدہ عبدالمطلب منھم وعلیھم نزل لما قدم المدینة فلھم مزیة علی غیر ھم وکان أنس منھم فله مزید عنایة تحفظ فضائلھم (فتح الباری)
یعنی بنو نجار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ماموں ہوتے ہیں اس لیے کہ عبدالمطلب آپ کے دادا محترم کی والدہ بنو نجار کی بیٹی تھیں، اس لیے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ تشریف لائے تو پہلے بنو نجار ہی کے مہمان ہوئے، اس لیے ان کے لیے مزید فضیلت ثابت ہوئی، حضرت انس ؓ بھی اسی خاندان سے تھے، اسی لیے ان پر عنایات نبوی زیادہ تھیں۔
اس روایت میں یہاں کچھ اجمال ہے جسے مسلم کی روایت نے کھول دیا ہے جو یہ ہے:
حدثنا يحيى بن يحيى التميمي، أخبرنا المغيرة بن عبد الرحمن، عن أبي الزناد، قال:
شهد أبو سلمة لسمع أبا أسيد الأنصاري، يشهد أن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:
«خير دور الأنصار، بنو النجار، ثم بنو عبد الأشهل، ثم بنو الحارث بن الخزرج، ثم بنو ساعدة، وفي كل دور الأنصار خير» قال أبو سلمة:
قال أبو أسيد:
أتهم أنا على رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ لو كنت كاذبا لبدأت بقومي بني ساعدة، وبلغ ذلك سعد بن عبادة، فوجد في نفسه، وقال خلفنا فكنا آخر الأربع، أسرجوا لي حماري آتي رسول الله صلى الله عليه وسلم وكلمه ابن أخيه سهل، فقال:
أتذهب لترد على رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ ورسول الله صلى الله عليه وسلم أعلم، أوليس حسبك أن تكون رابع أربع، فرجع وقال:
الله ورسوله أعلم، وأمر بحماره فحل عنه.(صحیح مسلم، ج 2 ص: 305)
خلاصہ یہ کہ جب حضرت سعد بن عبادہ نے یہ سنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے قبیلہ کا ذکر چوتھے درجے پر فرمایا ہے تویہ غصہ ہوکر آپ کی خدمت شریف میں اپنے گدھے پر سوا ر ہوکر جانے لگے مگر ان کے بھتیجے سہل نے ان سے کہا کہ آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی تردید کرنے جارہے ہیں حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بہت زیادہ جاننے والے ہیں، کیا آپ کے شرف کے لیے یہ کافی نہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چوتھے درجہ پر بطور شرف آپ کے قبیلے کا نام لے کر ذکر فرمایا جب کہ بہت سے اور قبائل انصار کے لیے آپ نے صرف اجمالا ذکر خیر فرمادیا ہے یہ سن کر حضرت سعد بن عبادہ نے اپنے خیال سے رجوع کیا اور کہنے لگے ہاں بے شک اللہ و رسول ہی زیادہ جانتے ہیں، فوراً اپنی سواری سے زین کو اتار کر رکھ دیا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3789