مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مسنداحمد کی روایت میں ہے کہ نبی کریم ﷺ عائشہ ؓ کی اس بات پر اس قدرخفا...
حدیث حاشیہ:
مسنداحمد کی روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عائشہ ؓ کی اس بات پر اس قدرخفا ہو گئے کہ چہرئہ مبارک غصہ سے سرخ ہو گیا اور فرمایا، اس سے بہترکیا چیز مجھے ملی ہے؟ حضرت عائشہ ؓ کھڑی ہو گئیں اور اللہ کے حضورانہوں نے توبہ کی اور پھر کبھی اس طرح کی گفتگو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے نہیں کی۔
عورتوں کی یہ فطرت ہے کہ وہ اپنی سوکن سے ضرور رقابت رکھتی ہیں حضرت ہاجرہ و حضرت سارہ ؑ کے حالات بھی اس پر شاہد ہیں پھر ازواج مطہرات بھی بنات حوا تھیں لہٰذا یہ محل تعجب نہیں ہے۔
اللہ پاک ان کی کمزوریوں کو معاف کرنے والا ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3821