🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اسماعیلی کی روایت میں یوں ہے اس عورت نے کہا ہم میں اور ہماری قوم میں جاہلیت...
حدیث حاشیہ:
اسماعیلی کی روایت میں یوں ہے اس عورت نے کہا ہم میں اور ہماری قوم میں جاہلیت کے زمانہ میں کچھ فساد ہوا تھا تومیں نے قسم کھا ئی تھی کہ اگر اللہ نے مجھ کو اس سے بچادیا تو میں جب تک حج نہ کرلوں گی کسی سے بات نہیں کروں گی۔
حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے کہا اسلام ان باتوں کو مٹا دیتا ہے تم بات کرو۔
حافظ نے کہا حضرت ابو بکر ؓ کے اس قول سے یہ نکلا کہ ایسی غلط قسم کا توڑ دینا مستحب ہے۔
حدیث ابو اسرائیل بھی ایسی ہے جس نے پیدل چل کر حج کرنے کی منت مانی تھی۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو سواری پر چلنے کا حکم فرمایا اور اس منت کو توڑ وا دیا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3834