🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ان جملہ مرویات میں کسی نہ کسی پہلو سے زمانہ جاہلیت کے حالات پر روشنی پڑتی ہے،...
حدیث حاشیہ:
ان جملہ مرویات میں کسی نہ کسی پہلو سے زمانہ جاہلیت کے حالات پر روشنی پڑتی ہے، حضرت مجتہد مطلق امام بخاری ؒ چونکہ عہد جاہلیت کا بیان فرما رہے ہیں، اسی لیے ان جملہ احادیث کو یہاں لائے۔
یہ حالات بیشتر معاشی، اقتصادی، سیاسی، اخلاقی مذہبی کوائف سے متعلق ہیں جن میں برے اور اچھے ہر قسم کے حالات کا تذکرہ ہواہے اسلام نے اہل جاہلیت کی برائیوں کو مٹایا اور جو خوبیاں تھیں ان کو لیا۔
اس لیے کہ وہ جملہ خوبیاں حضرت ابراہیم ؑ وحضرت اسماعیل ؑ کی ہدایات سے ماخوذ تھیں۔
اس لیے اسلام نے اس کو باقی رکھا، باقی امت اسلام کو ان کے لیے رغبت دلائی ایسا ہی ایک قسامہ کا معاملہ ہے جو عہد جاہلیت میں مروج تھا اور اسلام نے اسے باقی رکھا وہ آگے مذکو ر ہورہا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3844