🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت عمر ؓ نے اپنے قیافہ اور فراست کی بناپر اس گزرنے والے سے کہا کہ تو...
حدیث حاشیہ:
حضرت عمر ؓ نے اپنے قیافہ اور فراست کی بناپر اس گزرنے والے سے کہا کہ تو مسلمان ہے، یا کافر، یا کاہن ہے۔
ابو عمرو نے کہا یہ شخص جاہلیت کے زمانہ میں کہانت کیا کرتا تھا، حضرت عمر ؓ نے ایک دن مزاح کے طور پر اس سے فرمایا اے سواد! تیری کہانت اب کہاں گئی؟ اس پر وہ غصہّ ہوا کہنے لگا عمر! ہم جس حال میں پہلے تھے یعنی جاہلیت وکفر پر وہ کہانت سے بدتر تھا اور تم مجھ کو ایسی بات پر ملامت کرتے ہوجس سے میں توبہ کرچکا ہوں اور مجھ کو امید ہے کہ اللہ نے اس کو بخش دیا ہوگا۔
(وحیدی)
اس سے حضرت عمر ؓ کی کمال دانائی ثابت ہوئی اور یہی اس حدیث کو یہاں لانے کا مقصد ہے۔
پکار نے والا کوئی فرشتہ تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مبعوث ہونے کی بشارت دے رہا تھا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3866